بجٹ 2022-23 میں کے الیکٹرک کو کتنی سبسڈی دی گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2022-23 میں بجلی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں سبسڈی کم کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جو سالانہ بجٹ پیش کیا گیا ہے اُس میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے پچھلے سال رکھی گئی 44 ارب روپے سبسڈی اور سابق فاٹا کے لیے بجلی کی مد میں 76 ارب روپے سبسڈی مکمل طور پر ختم کر کے صفر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، مفتاح اسماعیل

دوسری جانب پیٹرولیم سیکٹر کی سبسڈی میں بھی بھاری کمی کی گئی ہے جس کے تحت اب اسے 377 ارب روپے سے کم کر کے 71 ارب روپے کردیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 286 ارب روپے سے کم کرکے 25 ارب روپے کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاور سیکٹر میں بھی سبسڈی میں 502 ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اسے 1072 ارب روپے سے کم کرکے 570 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

آئی پی پیز کے لیے سبسڈی 434 ارب روپے سے کم کر کے 180 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

Related Posts