ریحمان ڈکیت بننے سے پہلے اکشے کھنہ اسکول میں کیسے تھے؟ پرانی یادوں نے مداحوں کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ کے سنجیدہ اور باصلاحیت اداکار اکشے کھنہ جنہوں نے حال ہی میں فلم دھُرندھر میں ریحمان ڈاکیت کے خوفناک اور اثر انگیز کردار سے شائقین کو متاثر کیا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ فلم کی کامیابی کے بعد ان کے اسکول کے زمانے کی ایک نایاب یاد سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کو ان کی شخصیت کے ایک نئے پہلو سے روشناس کرایا ہے۔

تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں اکشے کھنہ نے کئی یادگار کردار نبھائے تاہم فلم دھُرندھر میں ریحمان ڈاکیت کا کردار ان کے کیریئر کے نمایاں کرداروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ فلم کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پرفارمنس پر مبنی ویڈیوز اور ریلز وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کا پراسرار اور خوفناک انداز خوب سراہا جا رہا ہے۔

اکشے کھنہ کی سابق ہم جماعت سائرہ شاہ حلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی ایک پرانی اسکول تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لارنس اسکول، لوویڈیل (اوٹی) میں اکشے سے چند سال چھوٹی تھیں۔ ان کے مطابق اکشے اسکول میں دل پسند دوست کے نام سے جانے جاتے تھے اور جب بھی وہ کیمپس میں نظر آتے طلبہ میں ایک خاص جوش اور تجسس پیدا ہو جاتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saira Shah Halim (@sairashahhalim)

سائرہ شاہ حلیم کے مطابق اکشے کھنہ اسکول کے دنوں میں نہ تو شور شرابا کرنے والے تھے اور نہ ہی نمایاں ہونے کی کوشش کرتے تھے۔ وہ خاموش طبیعت کے مالک، تنہائی پسند اور کم گو تھے مگر اس کے باوجود اپنی شخصیت اور انداز کی بدولت سب میں مقبول تھے۔ ان کا یہی پُرسکون اور سنجیدہ رویہ لوگوں کے دلوں میں دیرپا تاثر چھوڑ گیا۔

اس یادگار پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اکشے کھنہ کے لیے محبت بھرے پیغامات دیے۔ کئی شائقین کا کہنا تھا کہ اکشے کھنہ کو ان کی غیر معمولی اداکاری کا اعتراف اگرچہ دیر سے ملا مگر فلم دھُرندھر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

اکشے کھنہ کی موجودہ کامیابی اور ان کے ماضی کی یہ نایاب جھلک نہ صرف فلمی دنیا بلکہ مداحوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بن گئی ہے جس سے ان کی شخصیت کی گہرائی اور سادگی مزید اجاگر ہوتی ہے۔

Related Posts