بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض بدنیتی پر مبنی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

بشریٰ بی بی
(فوٹو: ڈان، آن لائن)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتونِ اوّل کی جیل میں بدسلوکی کے خلاف درخواست یہ ریمارکس دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض بد نیتی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں بدسلوکی سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے سامنے یہ پٹیشن بطور درخواست رکھی جائے۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے کہا کہ پہلا اعتراض یہ تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے۔ اعتراض ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے خلاف کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض بدنیتی پر مبنی ہے۔ ملزمہ اسلام آباد سے نیب کے کیس میں گرفتار ہے۔ اڈیالہ اسلام آباد کے قیدیوں کی حد تک اسلام آباد کی جیل ہے۔

معزز جج نے رجسٹرار آفس کو تنبیہ کی کہ آئندہ درخواستوں پر فضول اعتراضات عائد نہ کیے جائیں۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما مقدمات اور جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

 

Related Posts