کروڑوں ڈالرز کی قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے معاہدے کا اہم سنگِ میل عبور

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف
پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین کروڑوں ڈالر کی آئندہ قسط کے اجراء کیلئے معاہدے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ جائزے کی تکمیل کیلئے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے مابین آئندہ جائزے کی  تکمیل پر اسٹاف سطح پر معاہدے کا اہم سنگِ میل جائزے کی تکمیل کیلئے تمام تر پیشگی اقدامات مکمل کرنے پر عبور ہوا۔ 120 کروڑ ڈالرز کی آئندہ قسط کیلئے آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس آئندہ کچھ روز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے مختلف ذرائع سے رقم کا انتظام کرنے میں مصروف ہے جس میں پاکستان کے دوست ممالک عالمی مالیاتی فنڈ کی مدد کر رہے ہیں۔ آئندہ 1 سال کیلئے 4ارب ڈالرز کے اضافے قرضہ جات کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی جو ملکی معیشت کے استحکام کا باعث بنیں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ روپے کی قدر عارضی طور پر کم ہوئی تھی جو آئندہ چند ماہ میں استحکام پذیر ہوگا۔ قدر میں کم و بیش 50فیصد کمی ڈالر کی عالمی قیمت میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ درآمدات و برآمدات کا توازن برقرار رکھا جائے گا۔

مشترکہ بیان کے مطابق پاکستان درآمدات میں کمی لا کر ڈالر کی قیمت کنٹرول کرسکے گا جس سے روپے کی قدر بہتر ہوگی۔ ملک کی غیر متوازن سیاست اور آئی ایم ایف پروگرام پر پائی جانے والی تشویش کے باعث ڈالر کی قیمت بڑھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 

Related Posts