واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ کی طرف سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ برس اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts