ملک میں اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان نے ایک سال کے دوران اشیائے خورد و نوش بیرون ملک سے منگوانے پر 9 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں خوراک کی درآمد پر 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی غذائی اجناس درآمد ہوئیں، جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1592 ارب روپے بنتے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 کے دوران 8 ارب 34 کروڑ ڈالر کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں۔ اس طرح خوراک کی درآمد میں ایک سال کے دوران 66 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شہباز گل

گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کا پام آئل امپورٹ کیا گیا۔ چائے کی درآمد پر 62 کروڑ 61 لاکھ ڈالر یعنی ایک سو گیارہ ارب روپے خرچ ہوئے۔

اسی طرح 19 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کا سویا بین جبکہ 19کروڑ 17 لاکھ کی چینی بھی بیرون ملک سے منگوائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دالوں، گندم، ڈیری مصنوعات، مصالحوں، ڈرائی فروٹ کی درآمد میں کمی آئی۔

وزارت تجارت کے مطابق غذائی اجناس کی درآمد میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہے۔

Related Posts