ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان اور اُن کی اہلیہ اونتیکا نے شادی کے دس سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ اونتیکا ملک نے کئی سال کی ناچاقی کے بعد بالآخر طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان اور اونتیکا ملک نے 2011 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ 2019 سے اونتیکا اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے گھر پر ہیں۔
جوڑے کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
عمران خان نے ویسے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار ’قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا تھا لیکن بحیثیت ہیرو ان کی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








