سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر ہم ان کی یہ کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیر اعظم ہیں جس نے پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر تک ختم کردی ہے اب وہ گھبراہٹ میں گالیاں بھی دے رہے ہیں اور مسخروں جیسی حرکتیں بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی کوششوں کے باوجود ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف نہیں جارہے،ہیں ہم تو نظر انداز کررہے ہیں مگر عمران خان خانہ جنگی چاہتا ہے عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی ہے اس سے ایک دن پہلے لوگ اکٹھے کرکے خوف پھیلانے کی وجہ کیاہے۔
اگر وہ خانہ جنگی کی طرف جارہاہے تو ہم اپنے کارکنوں کو خانہ جنگی روکنے کے لیے بلا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو ملک می انارکی پھیلے گی کوئی اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں ہے دنیا دیکھ رہی ہے عمران خان تو پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
مگر جب کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گا چاہے وہ خورشید شاہ ہو یا اسمبلی کا اسپیکر،پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بھی باہر آئے گا اور لوگوں کو پتہ چلے گا کہ یہ تو چندے کے پیسے بھی کھاگیا ہے۔
مزید پڑھیں: عدم اعتماد ناکام ہوگی، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیر اعظم عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








