شاہ رخ خان کا اپنی اسٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان کا اپنی اسٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا فیصلہ
شاہ رخ خان کا اپنی اسٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: کنگ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر پر لکھا ہوا ہے کہ ایس آر کے پلس جلد آرہا ہے۔جبکہ اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کچھ کچھ ہونیوالا ہے۔ او ٹی ٹی کی دنیا میں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

کنگ خان کے اس نئے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے ان کے چاہنے والے بے چین ہیں، ایک صارف نے بہت پرجوش انداز میں لکھا کہ وہ اس پراجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

صارف نے لکھا کہ اس سے بہتر اسٹریمنگ سروس کونسی ہوگی جوکہ آپ کے پسندیدہ اداکار، شخص، گرو اور انسپائریشن کے نام سے ہو۔

دبنگ خان نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان، آج کی پارٹی تیری طرف سے، آپ کو آپ کی نئی او ٹی ٹی ایپ (ایس آر کے پلس)کیلئے بہت مبارک ہو۔

مزید پڑھیں: عمیر وقار نے ثنا جاوید کو جوابی نوٹس بھیج دیا

شاہ رخ خان کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے انہیں اپنے اس نئے پراجیکٹ پر مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

Related Posts