عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہونگے، شان شاہد کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہوگا، شان شاہد کی پیش گوئی
عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہوگا، شان شاہد کی پیش گوئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف و سینیئر اداکار شان شاہد نے پیش گوئی کی ہے کہ عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’یہ آنکھیں، کرپٹوں کو ڈراؤنے خواب دیتی ہیں اور محب وطنوں کو امید، آپ واقعی عوام کی حقیقی آواز ہیں۔

شان شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ایک اور تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ’انشااللہ عمران خان، عوام کا انتخاب‘۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، اداکارہ نے خاموشی توڑدی

قبل ازیں شان شاہد نے سابق وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا، آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں‘۔

فلم اسٹار شان شاہد نے پی ٹی آئی کے چئیرمین کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں‘۔

Related Posts