عمران خان کے بیٹے کا یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: ڈان)

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس کے نتیجے میں ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے جنیوا میں پاکستان مخالف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

عمران خان کے صاحبزادوں نے پاکستان مخالف بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نسیم بلوچ سے بھی ملاقات کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نسیم بلوچ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کیلئے کام کرتا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران عمران خان دور میں معاون خصوصی کے طور پر کام کرنے والے زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بانی کے صاحبزادوں نے پاکستان کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی تھی ۔ مظاہرے آرگنائز کرنے والے عارف اجاریکا سمیت دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی کیں۔  یہ ملاقاتیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے دفتر میں ہوئیں۔

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کتنا خطرناک؟

خیال رہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی معیشت بحالی کے مرحلے سے گزر رہی ہے، بیرونی تجارتی مراعات کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش دراصل قومی مفادات پر براہِ راست حملہ قرار دیا جائے گا۔ عمران خان کے بیٹے کی جی ایس پی پلس حیثیت ختم کرانے کیلئے لابنگ کی اپیل ذاتی سیاسی مفادات کو کروڑوں افراد کی معاشی بقا پر ترجیح دینے والا اقدام ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی مدد سے کلیدی برآمدی شعبوں کو سہارا ملتا ہے، وسیع پیمانے پر روزگار یقینی بنایا جاتا ہے اور پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی کی بنیاد فراہم ہوتی ہے۔ اسے کسی فرد کو قانونی کارروائی سے نجات دلانے کے لیے سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا اخلاقی، سیاسی اور قومی حدود کے خلاف ہے۔

Related Posts