کراچی: 14سالہ لڑکی ٹوٹی ہوئی واٹر لائن میں ڈوب گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

لڑکی
(فوٹو: وی نیوز)

کراچی کے علاقے جوکھیو گوٹھ میں 14سالہ لڑکی ٹوٹی ہوئی واٹر لائن میں گر کر ڈوب گئی، 72 انچ قطر کی لائن میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث لڑکی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے قریب واقع جوکھیو گوٹھ میں 14 سالہ ثنا پانی بھرنے کے دوران واٹر کارپوریشن کی لائن میں ڈوبی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کینجھر جھیل سے آنے والی صاف پانی کی سپلائی لائن سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 14 سالہ ثنا پانی نکالنے کی کوشش کے دوران ہی پھسل کر لائن میں جاگری۔حکام کا کہنا ہے کہ واٹر لائن کی گہرائی 25 سے 30 فٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ پانی کا پریشر بہت زیادہ ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اندھیرا زیادہ تھا، اس لیے تلاش روک دی گئی۔

آج 14سالہ ثنا کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ لڑکی کے والد نذیر احمد کے مطابق ثنا اپنی کزن کے ہمراہ پانی بھرنے کیلئے آئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واٹر لائن کئی مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے ڈوبنے پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کا آغاز دیر سے کیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts