11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا
11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا

کراچی: گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020-21 کی اسی مدت میں کھانے کے تیل کی درآمدات 2.47 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جو جنوری 2019ء میں 200 فی لیٹر کے لگ بھگ تھیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو عشروں سے پاکستان کا کھانے کے تیل کی درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ 2020ء میں کھانے کی تیل کی 86 فیصد ملکی ضرورت درآمدی تیل سے پوری کی گئی۔ 2000ء میں یہ شرح 77 فیصد تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبادی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل کی درآمدات بھی بڑھتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی کی شرح 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب مقامی سطح پر سویابین اور پام کی کاشت کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکیں۔ تاہم سندھ میں پام کی کاشت کی حالیہ کاوشوں کے مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں اور تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان کی زمین اور آب و ہوا بھی پام کی کاشت کے لیے موزوں ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں سویابین کی کاشت کامیاب ہوسکتی ہے۔

 

Related Posts