آمد رمضان، حکومت نے پیاز اور کیلے کی برآمدات پر پابندی لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، ملک میں اہم اجناس، خاص طور پر پیاز اور کیلے کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

ان ضروری اشیاء کی قلت پر قابو پانے کیلئے صوبے اور مرکز نے سر جوڑ لیے ہیں، تاکہ قلت کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے، اس سلسلے میں مرکز اور صوبوں کی سطح پر قلت کے خدشے سے دوچار اشیاء کی برآمدات پر پابندی عائد کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پیاز اور کیلے کی بڑھتی ہوئی قلت کے خطرے کی فضا میں پنجاب کے چیف سیکرٹری نے رمضان کے آخر تک ایران اور افغانستان کو کیلے اور خلیجی ریاستوں کو پیاز کی برآمد پر عارضی پابندی کی تجویز دی ہے۔

اس سفارش کا مقصد مقدس مہینے کے دوران پاکستانی عوام کو گھریلو استعمال کے لیے ان اشیاء کی وافر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

تاہم دوسری طرف برآمد کنندگان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیاز اور کیلے کی برآمد پر عارضی پابندی نافذ کی جا چکی ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کے باعث پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کو ممکنہ برآمدی پابندیوں کے بارے میں آگاہ کرے۔

یہ اقدام متوقع کمی کو سنبھالنے اور مقامی آبادی کی ضروریات کو ترجیح دینے کے لیے حکومت کی فکرمندی کا غماز ہے۔

Related Posts