فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاغذی کارروائی پر انحصار کم کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت تنخواہ دار افراد اور کاروباری طبقہ اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ٹیکس ریٹرن تیار، تصدیق اور جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ اقدام ای گورننس کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا، ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔
Filing income tax used to be a complicated task, but now FBR has introduced the IRIS Form, just 8 simple steps and you’re done.
This is what true Digital Pakistan looks like.#EasyTaxFilingpic.twitter.com/RHlq1ViCg6— §~ (@Gulaabooo) September 16, 2025
ایف بی آر کا نیا ای فائلنگ پورٹل چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن فعال ہے جس سے ٹیکس دہندگان اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔
اس آن لائن نظام کے ذریعے لوگوں کو ٹیکس دفاتر کے چکر لگانے یا پیچیدہ کاغذی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ آن لائن فارمز کو صارف دوست بنایا گیا ہے جن میں رہنمائی کے اختیارات اور خودکار تصدیقی طریقہ کار بھی شامل ہیں تاکہ غلطیوں کے امکانات کم سے کم ہو سکیں۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے تنخواہ دار افراد اپنے انکم ٹیکس ریٹرن 30 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سہولت سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو آسانی حاصل ہو گی بلکہ ریونیو کے نظام کو بھی مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کا عندیہ، لاکھوں مستحقین متاثر ہونے کا خدشہ
مزید سہولت کے طور پر مختلف آن لائن پلیٹ فارمز نے ٹیکس کیلکولیٹر بھی فراہم کیے ہیں جن کے ذریعے صرف آمدنی درج کر کے فوری طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تنخواہ میں سے کتنا ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ یہ طریقہ کار ٹیکس دہندگان کے لیے شفاف اور قابل فہم ثابت ہو رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








