کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، یلو لائن منصوبہ دسمبر میں مکمل ہونے کا امکان، بس کے روٹس ودیگر معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

Yellow Line BRT
ONLINE

کراچی کے شہریوں کے لیے سفری مشکلات اب کم ہونے جا رہی ہیں کیونکہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور رواں سال دسمبر میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

کراچی جیسے میگا سٹی میں روزانہ لاکھوں لوگ سفری پریشانیوں کا شکار رہتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہر کو کم از کم 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن موجودہ صورتحال میں صرف چند ہزار پرانی اور غیر معیاری گاڑیاں ہی عوام کے استعمال میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کا بحران کراچی کے سب سے بڑے مسائل میں شمار کیا جاتا ہے۔

یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ 2022 میں شروع کیا گیا تھا اور اسے کراچی ماسٹر ٹرانسپورٹ پلان کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔ یہ منصوبہ 21 کلومیٹر طویل کوریڈور پر مشتمل ہے جو داؤد چورنگی سے خالد بن ولید روڈ تک بنایا جا رہا ہے۔

حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کا عندیہ، لاکھوں مستحقین متاثر ہونے کا خدشہ

اس راستے پر 36 جدید اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ روزانہ تقریباً تین لاکھ مسافر اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 428 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جس کا مقصد کراچی کے شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

یلو لائن بی آر ٹی میں برقی بسیں بھی شامل ہوں گی تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کو ایک جدید معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ دی جا سکے۔

یہ منصوبہ گرین لائن بی آر ٹی کے بعد کراچی کا دوسرا بڑا بی آر ٹی سسٹم ہے جس سے نہ صرف سفری دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ عوام کا انحصار مہنگی اور غیر منظم پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی کم ہو جائے گا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منصوبے کو کامیاب بنانے میں ورلڈ بینک اور سندھ حکومت دونوں کا کلیدی کردار ہے، جبکہ مستقبل میں دھابیجی کو ٹرانسپورٹ سے متعلقہ صنعتوں کا مرکز بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ اس شعبے کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

Related Posts