پاکستان میں جمعرات 18 ستمبر 2025 کو غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ جاری کر دیے گئے۔ مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی بیشی دیکھی گئی ہے تاہم گزشتہ کئی روز سے اس کی اوسط قدر تقریباً مستحکم ہے۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 77 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 25 پیسے رہی۔
کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، یلو لائن منصوبہ دسمبر میں مکمل ہونے کا امکان، بس کے روٹس ودیگر معلومات
دونوں خلیجی کرنسیوں کے ریٹ میں ہلکا سا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر طلب اور رسد میں تبدیلی بتائی جا رہی ہے۔
یورو کی قیمت خرید 332 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 337 روپے 60 پیسے ریکارڈ ہوئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 384 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 389 روپے 50 پیسے رہی۔
|
OPEN MARKET FOREX RATES by forex.com.pk |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
INTER BANK RATES by forex.com.pk |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں تھوڑا سا اضافہ سامنے آیا ہے جس سے درآمدات اور بیرون ملک تعلیم یا سفر کے اخراجات بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مستقبل قریب میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور اسٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی پر منحصر ہوگی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں استحکام کے لیے برآمدات میں اضافے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روپے پر دباؤ کم ہو اور درآمدی اخراجات قابو میں رہ سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








