نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل کے وزرائے اعظم نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس کے دوران نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے اسرائیل سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ منگل کے روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ حماس سے جنگ کے دوران بھارتی شہری مضبوطی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حماس اور لبنان کے بعد شام کے حملے شروع، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200سے تجاوز کرگئی
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فون کرنے میں پہل اور حماس سے جاری جنگ پر اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی تمام اشکال اور اظہار کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ متعدد اسلامی ممالک حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کو اسرائیل کی جانب سے دہائیوں سے جاری ظلم وستم کا ردِ عمل قرار دیا ہے تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو میں حماس کے حملوں سے مرنے والے اسرائیلیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
دورانِ گفتگو اسرائیلی وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو اسرائیل میں موجود بھارتی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں دونوں جانب سے جانی و مالی نقصان میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








