اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ آئل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر اکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کم قیمت پر دودھ فروخت نہیں کرسکتے، ڈیری فارمرز دودھ کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ عدالت لے گئے
حال ہی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1854 ڈالر ہوگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








