بھارت کے پاس مخالف ٹیم کو خوفزدہ کرنیوالا کوئی بولر نہیں، احمد شہزاد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہو۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے بھارتی باؤلرز کے حوالے سے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد بھارتی باؤلرز کی بے عزتی کرنا نہیں لیکن وہاں ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوب پیدا کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جسپرت بمہرا، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون جیسے اچھے گیند باز ہیں لیکن کوئی باؤلر ایسا نہیں جس کا خوف ہو اور دیگر ٹیمز ان کے سامنے کھیلنے سے ڈرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عماد وسیم نے بابر اعظم کیساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑدی

قومی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک باؤلر کے حوالے سے احمد شہزاد نے کہا کہ شعیب اختر کے علاوہ کسی اور باؤلر کو یاد نہیں کرسکتا، کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انکا سامنا کرنے کا موقع ملا، انکے خلاف ریوس سوئنگ کھیلنا بہت مشکل تھا۔

Related Posts