بھارت جیت کر بھی ٹرافی سے محروم، کپ ایشین کرکٹ کونسل واپس لے گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

India refuses trophy from Mohsin Naqvi: sources
ONLINE

دبئی: ایشیا کپ 2025 کا فائنل کرکٹ میدان میں سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تاہم اس کے بعد ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کا یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس موقع پر شدید دباؤ کے باوجود محسن نقوی نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہوئے واضح کردیا کہ ٹرافی وہی خود دیں گے اور کسی متبادل شخصیت کو یہ ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کی ٹرافی بعدازاں ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر منتقل کردی گئی۔

میچ کے نتیجے کی بات کی جائے تو بھارتی بلے باز تلک ورما نے نصف سنچری بنا کر پاکستان کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کا تاج اپنے نام کیا۔

انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا

یہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کی تاریخ کا پہلا براہِ راست ٹائٹل مقابلہ تھا۔ بھارت نے مسلسل نویں بار ایشیا کپ جیت کر خطے میں اپنی برتری ثابت کردی جبکہ پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود مڈل آرڈر کی ناکامی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔

فائنل کے اختتام پر تقریب کے شرکاء نے پاکستان ٹیم کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی دی تاہم بھارتی ٹیم ٹرافی وصول کرنے نہیں آئی جس پر ایشین کرکٹ کونسل حکام نے تقریب ختم کرکے ٹرافی واپس بھیج دی۔

Related Posts