ممبئی: بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر بدھ کے روز 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے کی۔
معروف فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت کے مطابق پنکج دھیر گزشتہ چند ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ساڑھے 4 بجے ویل پارلے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
پنکج دھیر کو بھارتی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ایک لازوال حیثیت حاصل ہے، خاص طور پر بی آر چوپڑا کے 1988ء کے مشہور ڈرامہ مہابھارت میں ان کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
وہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں بھارتی ٹی وی کے سب سے پہچانے جانے والے چہروں میں شمار ہوتے تھے۔
اپنے فنی سفر کے دوران انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور بالی وُڈ فلموں میں کام کیا۔ ان کے نمایاں پراجیکٹس میں دی گریٹ مراٹھا، یوگ اور بڈھو باہو شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








