گھروں کی چھتوں پر طیارے اور ٹینک، یہ دیہی خطہ کس بھارتی ڈرامے کا حصہ ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

طیارے اور ٹینک
(فوٹو: آن لائن)

گھروں کی چھتوں پر طیارے اور ٹینک دیکھنے ہوں تو بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں دولت پور کا فضائی نظارہ کرنا پڑے گا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خطہ کس ٹی وی سیریل میں دکھایا گیا ہے۔

یوں تو دولت پور کو کس کس ڈرامے یا فلم میں دکھایا گیا ہوگا، اس کا احاطہ کرنا مشکل ہے، تاہم ایک بھارتی ٹی وی سیریل ایسا بھی ہے جس میں اس دیہی خطے کو کہانی کے ایک حصے کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس کا نام دل دیاں گلاں ہے۔

اس ٹی وی سیریل میں دولت پور کو دکھایا گیا جہاں کی عمارات پر طیارے، ٹینک اور اسی طرح کے دیگر ڈیزائنز چھتوں پر بنائے گئے ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیوں کو منفرد ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ٹی وی سیریل میں اس دیہی خطے کا کیا کردار تھا؟

دولت پور کا کردار

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ گاؤں کی زیادہ تر آبادی بوڑھی ہوچکی ہے جہاں ایک عدد ہسپتال کی ضرورت ہے۔ ڈرامے میں دادا کا کردار دل پریت سنگھ اپنے بیٹے مان کے انتظار میں ہے جو پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنا اور پھر امریکا چلا گیا۔

کاسٹ میں شامل فنکاروں میں کاویری پریم، پارس اروڑا، پنکج بیری اور سندیپ بسوانا کے نام شامل ہیں۔ ڈرامے کی 200 سے زائد قسطوں تک مختلف جھگڑوں کا حصہ بننے والی ہیروئن ایک حادثے میں ہلاک ہوجاتی ہے جس کے بعد کہانی کا رخ ہی تبدیل ہوجاتا ہے۔

Related Posts