کراچی :ایک مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث سعودی عرب سے بھارت جانیوالے بھارتی پرائیویٹ طیارے کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر چل بسا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پرائیویٹ طیارے نے پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر ہارٹ اٹیک سے جان بحق ہوگیا۔
ہوائی اڈے پر ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر کو مریض کو دیکھنے کے لئے بلایا گیا اور انہوں نے مریض کے مرنے کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر کے مطابق نوشاد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ ریاض سے دہلی جار رہی تھی،جاں بحق مسافر کی شناخت محمد نوشاد کے نام سے ہوئی،مسافر کی عمر 30 سال اور تعلق بھارت سے تھا۔