کراچی: تفتیشی حکام نے گل پلازہ آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس کا مآخذ عین یشاہدین اور متأثرین کے بیانات قرار دئیے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی شارٹ شرکٹ کا نتیجہ نہیں بلکہ ممکنہ طور پر آگ ماچس یا لائٹر سے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں سب سے پہلے آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی جہاں بچے کھیل رہے تھے اور اسی دوران آگ لگ گئی۔ بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے ہی کھیل رہے تھے۔
ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیل گئی۔ آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی جانب دوڑے جبکہ بھگدڑ مچنے کی وجہ عمارت کے دروازوں کی بندش تھی۔
آتشزدگی کے وقت عمارت میں زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ عمارت کی چھت کے راستے پر گرل لگی ہوئی تھی۔ آگ لگنے سے عمارت میں موجود سی سی ٹی وی سسٹم کم و بیش مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے حادثے کی تفصیلی ویڈیوز سامنے نہیں آسکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








