ٹرمپ کا غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ممالک کے سربراہان  نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردئیے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ آف پیس کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 10 ماہ میں 8جنگیں رکوائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں جاری غزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے لاکھوں افراد کی جانیں بچائی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ آف پیس کے سربراہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے یوکرین کے حوالے سے روسی صدر سے بات چیت کی اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ بھی بات چیت جاری رکھوں گا۔ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی اور دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔

خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے وینزویلا کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ شام کے صدر سے بات چیت کی۔ شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائی۔ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کا خاتمہ کردیا۔ حماس کو وعدے کے مطابق غیر مسلح ہونا ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح نہ ہوئی تو انہیں تباہ کردیں گے۔ جنگیں رکوانے کے بعد متعدد ممالک کے سربراہان ہمارے دوست بنے۔ ہر کوئی بورڈ آف پیس کا رکن بننا چاہتا ہے۔ سمجھ نہیں آرہی کہ اسپین اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیوں نہیں کررہا۔ وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ میں نے 10 ملین جانیں بچائیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے خلاف مزید حملے کی ضرورت نہیں، ایک ہی کارروائی کافی تھی۔ یہاں پر جولوگ موجود ہیں، وہ سب میرے دوست ہیں۔ ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے ہیں۔ اسٹیج پر جو لوگ بیٹھے ہیں، ان میں سے ایک دوایسے ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتا ہوں۔ امن معاہدے کے ساتھ ہی غزہ میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Related Posts