اسلام آباد: دکان میں آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ لگ گئی
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کورال کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں 3افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آگ کورال کے علاقے شریف آباد میں واقع ایک دکان میں لگی۔ ریسکیو اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی سے 60افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا  کہ سانحہ گل پلازہ میں 55سے 60افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 86تاحال لاپتہ ہیں۔

 کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں 55سے 60افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 14 کی شناخت ہوچکی ہے۔ 8افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے ہوئی۔

Related Posts