پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بدھ کی صبح کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس نے ابتدائی 10 منٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
صبح 9 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 149,037 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا جو گزشتہ روز کے 148,435 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
ہاد رہے کہ منگل کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 148,435.06 پر بند ہوا۔ اس کمی کی شرح 0.26 فیصد رہی۔
اس دوران مجموعی طور پر 66 کروڑ 54 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا، جو ایک دن قبل کے 69 کروڑ 33 لاکھ سے کچھ کم تھا۔ تاہم حصص کی مالیت میں اضافہ دیکھا گیا، جو پچھلے کاروباری دن کے 26.34 ارب روپے کے مقابلے میں 31.54 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
کاروباری روز میں 479 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 196 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 256 میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








