ایران نے تہران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا ہے۔ تل ابیب پر میزائل برسا دئیے گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی میزائلز کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایران نے اسرائیل پر 30 بیلسٹک میزائلز داغ دئیے۔ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل کے شمالی علاقے حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔اسرائیلی فورسز کے مطابق ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل اور حیفہ شہر میں مسلسل سائرن بجائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ ایران کے خلاف مشترکہ حملے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔ ایران کو جوہری طاقت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دے رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








