ایران پر حملوں سے صرافہ بازار میں ہلچل! سونے اور چاندی کی قیمتوں نا قابل یقین اضافہ؛ جانیں تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایران حملوں کے بعد دنیا بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے اثرات پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹس پر بھی پڑ رہا ہے جہاں آج ایک تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 28 فروری 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 8 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 7 ہزار 859 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 698 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت میں 388 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 9 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت میں 333 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 8 ہزار 455 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 100 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 5,278 ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 3.88 ڈالر بڑھ کر 93.78 ڈالر ہو گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی مالیاتی صورتحال کی بنیاد پر آئندہ دنوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts