ایران کا بھرپور ردعمل، تل ابیب دہل اٹھا، میزائل حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ایرانی میڈیا)

امریکی حملے کے فوراً بعد ایران نےاپنے کھلے جواب میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس پر جوابی میزائل حملہ کیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل حملہ شدت کے حامل تھا، جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوئے جبکہ الجزیرہ نے بھی کئی دھماکوں کی اطلاعات تصدیق کیں ۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی کارروائیوں میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے گئے، جو اردن کے قریب فضائی حدود میں گرے ۔ اردن نے بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام صوبوں میں سائرنز بجا دیے ۔

دوسری جانب، اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اگرچہ زمینی سرحدیں مصر اور اردن کے ساتھ معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں ۔

یہ جوابی حملہ اس کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے جو پہلے ہی امریکی بمباری کے بعد وجود میں آئی تھی۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کا یہ اقدام اپنی دفاعی حکمت عملی اور طاقت کا پیغام ہے، اور اب تک نقصان محدود رہا مگر صورتحال بے چین کرنے والی ہے۔

Related Posts