نماز جمعہ کیلئے کپڑے ابھی استری کرلیں! کراچی میں صبح 8 سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi consumers can choose their own power supplier from 2026, NA told
FILE PHOTO

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور ضروری مرمت کے کام کے باعث 15 مئی 2026 بروز جمعہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس دوران متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں المدینہ گودھرا کالونی، الفا برادرز، الوطن، باجوا ہاؤس آر ایم یو، بفر زون پمپ، کوڈ ہلز، کمبائنڈ گیریژن، ڈیگیش فیڈر، دبئی مال 2000 آر ایم یو، گلوبل سٹی، گوہر گرین سٹی، گرائنڈ وہیل، حرمین بلڈرز، حریت نگر، کے ایچ اعظم اسٹریٹ، خیبر چوک، لبنیٰ فارم، ایم کے بلڈر، میکسمس، ایم ای ایس-105، نیو کمہارواڑہ، پنک پارک آر ایم یو، پرنس علی، ریڈ روز، ریسٹ ہاؤس، سیفرون انجینئرنگ، سرحد ری رولنگ، شہریار کلینک، شیخ زید، سدرا سٹی، اسپیکٹرم، سن رائز ایونیو فیز 7 ایکسٹینشن، سورتی مسلم سی ایچ ایس اور ٹیولپ ٹاور شامل ہیں۔

بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش صبح تقریباً 8 بجے سے 10 بجے کے درمیان شروع ہوگی جبکہ بحالی شام 5 بج کر 29 منٹ سے شام 6 بجے تک متوقع ہے۔

متعلقہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مینٹیننس کے دوران پیش آنے والی عارضی پریشانی پر تعاون کریں اور ضروری امور پہلے سے نمٹا لیں۔

Related Posts