سامعہ حجاب کا ایک کرکٹ اسٹار کا نام لینے کا اعلان، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

سامعہ حجاب
(فوٹو: آن لائن)

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامیہ حجاب حال ہی میں اس اشارے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر کسی کرکٹر کو “ایکسپوز” کر سکتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے نئی ویڈیو لیک سمیت دیگر قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

حال ہی میں سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں عندیہ دیا گیا کہ جہاں اس وقت کئی مرد آن لائن “ایکسپوز” ہو رہے ہیں، وہ خود بھی اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ آیا کسی کرکٹر سے متعلق معلومات سامنے لائی جائیں یا نہیں۔

اس بیان پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تجسس، شکوک اور مختلف قیاس آرائیوں پر مبنی ردِعمل سامنے آیا ہے۔کچھ مداحوں نے اندازہ لگایا کہ جس کرکٹر کی بات کی جا رہی ہے وہ عماد وسیم ہو سکتے ہیں۔

اس قیاس کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے حالیہ بیانات سامنے آئے، جن میں انہوں نے عماد وسیم پر بے وفائی اور جذباتی طور پر نظر انداز کرنے کے الزامات عائد کیے۔ متعدد صارفین کا ماننا ہے کہ سامعہ حجاب کسی ہائی پروفائل شخصیت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں سامعہ حجاب نے فالوورز سے سوال کیا کہ آیا انہیں ایک کرکٹر کو بھی ان دیگر شخصیات کے ساتھ بے نقاب کرنا چاہیے جو اس وقت بدعنوانی یا غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کی زد میں ہیں۔

تاہم ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے اس معاملے پر شکوک کا اظہار بھی کیا ہے اور بعض نے ان کے محرکات پر سوال اٹھائے ہیں۔ “پچھلے والے پیسے ختم ہو گئے؟” جیسے تبصرے اس تاثر کی عکاسی کرتے ہیں کہ کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے یا مالی فائدے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔

سامعہ حجاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی ایشیا کی شوبز اور کھیلوں کی صنعت سے وابستہ متعدد معروف شخصیات کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی اور غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سامعہ حجاب کو دبئی میں نئے سال کی آمد پر بنائی گئی اپنی “بولڈ” ویڈیوز کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کا طرزِ عمل اور لباس ان کے نام “حجاب” اور اس سے وابستہ اقدار سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ سامیہ حجاب 2025 کے آخر میں بھی خبروں میں آئی تھیں، جب انہوں نے اسلام آباد میں حسن زاہد نامی شخص کے خلاف ہراسانی اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم بعد ازاں یہ کیس واپس لے لیا گیا تھا۔

Related Posts