قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقعے پر دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک کیروسل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت رفاقت کے دو سال، شادی کی سالگرہ مبارک۔ ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے اہلیہ ثنا جاوید کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام بھی شیئر کیا۔ پیغام کے ساتھ شیئر کی گئی متعدد تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور بڑی تعداد میں لائیکس ملے۔
سالگرہ کے پیغام میں شعیب ملک نے ثنا جاوید کو اپنی خوبصورت جیون ساتھی قرار دیتے ہوئے ان سے گہری محبت کا اظہار کیا۔یہ جوڑا 2024 کے آغاز میں ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران دونوں نے اپنے سفر، نجی لمحات اور کرکٹ اسٹیڈیمز میں ایک دوسرے کی حمایت کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جبکہ یہ شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں کی دوسری شادی ہے۔
شعیب ملک اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی، شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی سالگرہ کی تصاویر پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








