سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کے استحکام کے بعد کمی ہوئی ہے۔ آج سونا مزید سستا ہو کر 4 لاکھ 81 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کے قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 13 ہزار 118روپے کی سطح پر آگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 43روپے کی کمی ہوئی۔ چاندی کی نئی قیمت 9 ہزار 482روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونا 4 ہزار 595ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی جوپولیٹیکل صورتحال اور پیشرفت سے متأثر ہورہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








