لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے یا کوئی بدمعاش؟ فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں سے جینے کا حق چھین لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لیدی پولیس کانسٹیبل کے بیٹے نے پرانے تنازعے پر معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کا قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد دونوں کی میتیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ہے، جو لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Posts