کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی باضابطہ اجازت دے دی ہے جسے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی سی سی پی کی جانب سے کیے گئے جامع ریگولیٹری جائزے کی تکمیل اور انضمام کی منظوری پر شکر گزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس تاریخی مرحلے پر اپنے صارفین، شراکت داروں اور ٹیلی کام انڈسٹری کے تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے اس فیصلے کا بے صبری سے انتظار کیا۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انضمام کے عمل میں مکمل شفافیت کے ساتھ کمیشن سے بھرپور تعاون کیا اور اب یہ عمل دیگر متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی رہنمائی اور ملکی قوانین کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم ایل (یوفون) اور ٹیلی نار کی مشترکہ صلاحیتوں سے صارفین کو نہ صرف بہتر نیٹ ورک کوریج اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی بلکہ یہ انضمام جدید ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
کل جو ناممکن لگ رہا تھا آج حقیقت بن گیا! ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک مہلت دے دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق یہ انضمام ٹیلی کام سیکٹر میں دیرپا بہتری اور پائیداری کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








