دنیا بھر سمیت پاکستان میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔
اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے مسلح افواج میں شامل ملک کی حفاظت میں ہمہ وقت سرگرم خواتین کی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے۔
خصوصی ویڈیو میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج، پولیس اور رینجرز سے وابستہ خواتین کے پیغامات شامل ہیں کہ انہیں ملک کے لیے خدمات ادا کرنے پر فخر ہے۔
پاک فوج سے تعلق رکھنے والی کیپٹن ہما نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی خواتین ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں، یہ یونیفارم پہننا میرے لیے اعزاز ہے۔
پاک فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر صائمہ نے کہا کہ کبھی بھی یہ نہیں سمجھتی تھی کہ خواتین فلائنگ کرسکتی ہیں، جوش و جذبے اور لگن سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور اسی عزم سے ہم مزید آگے بڑھنے کا سوچتے ہیں۔
ویڈیو میں پاک بحریہ کی لیفٹیننٹ کمانڈر ثنا نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر ہم پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے کا عزم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








