خواتین کے عالمی دن کے موقع ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کے عالمی دن کے موقع ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن کے موقع ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا انعقاد

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ”عورت مارچ“ کے تحت خواتین کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، عورت مارچ 2021ء کے سلسلے میں خواتین کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں میں خواتین نے پلے کارڈز، پوسٹرزاُٹھا رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا۔کراچی، حیدرآباد اور مختلف شہروں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عورت آزادی مارچ پریس کلب سے شروع ہو کر ڈی چوک پرپہنچ گیا۔

عورت مارچ لاہور⁩ - Aurat March Lahore on Twitter: "Our sisters from Peshawar, reclaiming a space in a city that's 1000 times difficult than Lahore, Karachi and Islamabad. Hats off to you

خواتین کے حقوق کے لئے نکالی گئی ریلیوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ مرد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ گذشتہ سال تصادم کے واقعے کے بعد اس بار سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Pakistani women hold 'aurat march' for equality, gender justice | Women News | Al Jazeera

عورت مارچ کے سلسلے میں نکالی گئی ریلیوں میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ منتظمین کی جانب سے رضا کار تعینات کیے گئے۔ ‘غیر متعلقہ افراد کو مارچ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں۔ صرف بیج والے میڈیا نمائندے اس کی کوریج کر سکتے ہیں اور شرکا سے بات کرسکتے ہیں۔’اس کے علاوہ کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔

Aurat March' held nationwide to mark Int'l Women's Day PM pledges measures to help women lead a safe, secure life - Pakistan Observer

اسلام آباد میں ہونے والے مارچ میں بارش کی وجہ سے تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن جوں جوں مارچ ڈی چوک کی طرف بڑھا، اس کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئی، کراچی میں ہونے والی جماعت اسلامی کی خواتین کی ریلی سے حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ میں وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا کی زیر اہتمام سندھ اسمبلی میں چھوٹے پیمانے پر ایک مارچ دیکھا گیا جس میں اراکین اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

Related Posts