ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، دفاعی نظام کلسٹر میزائل روکنے میں ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

ایران نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے، جن میں کلسٹر وار ہیڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔اسرائیلی دفاعی نظام کلسٹر میزائل روکنے میں ناکام نظر آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ کئی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب بھی میزائل داغے۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور مکانات بھی جزوی تباہی کا شکار ہوئے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج  نے امریکا کے ایک اور طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔ایرانی میڈیا کے دعوے کے مطابق فوج نے امریکی ایف 15طیارے کو حملے کا نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے لڑاکا طیارے ایف فائیو کو نشانہ بنایا گیا،ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی ریلیز کردی۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا تھا کہ ایران سےصبرو تحمل کی توقع رکھنے کا کوئی مطلب نہیں، جنہوں نےجنگ مسلط کی انہیں اس لڑائی کو پہلے روکنا ہوگا۔

Related Posts