ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 40 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 47 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 47 ہزار 762روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 37 ہزار 380روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 83 ہزار 883روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 34 ہزار 266روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3لاکھ 51 ہزار 905روپے کی سطح پر آگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








