مداح دعائیں مانگنے لگے لیکن، اداکار محسن خان انٹرنیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

It was a gastritis attack & not a heart attack: Mohsin khan

بھارتی اداکارہ محسن خان نے واضح کیا کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا، یہ گیسٹرائٹس کا دورہ تھا دل کا دورہ نہیں تھا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں محسن خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’’میرے خیال میں مجھے پچھلے سال ہلکا دل کا دورہ پڑا‘‘ تاہم اب اداکار نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک غلط بیان تھا اور مجھے دل کا دورہ نہیں پڑا۔

پچھلے سال کیا ہوا اس کی وضاحت کرتے ہوئے اداکار نے کہا، “پچھلے سال دسمبر کے قریب مجھے گیسٹرائٹس کا دورہ پڑا، جو پیٹ اور سینے میں درد کا سبب بن سکتا ہے، جیسے دل کے دورے کی طرح درد محسوس ہوتا ہے۔

یہ وہی ہے جو میں اصل میں کہنا چاہتا تھا لیکن میں نے وضاحت نہیں کی، اور جلد ہی ہم نے دوسری چیزوں کے بارے میں بات کرنا شروع کردی، میں نے ہمیشہ انٹرویو دینے سے گریز کیا ہے۔ میں بہت پرائیویٹ شخص ہوں۔ وہ خاص ویڈیو انٹرویو، میں نے اس لیے کیا کہ ہم نے تمام جدوجہد اور ہنر کے بارے میں بات کرنی تھی، جو ہم نے کیا۔

بدقسمتی سے صحت سے متعلق گفتگو وائرل ہوگئی جو دراصل ایک گھنٹے کی ویڈیو میں صرف دو منٹ تک جاری رہی۔ اور ہارٹ اٹیک پورے نیٹ پر چھا گیا۔ لہٰذامیں نے سوچا کہ مجھے کچھ دن انتظار کرنا چاہئے اور ہائپ کو ختم کرنا چاہئے کیونکہ میں مزید الجھن نہیں پیدا کرنا چاہتا تھا۔

جو لوگ میرے قریب ہیں وہ سب کچھ جانتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنے تمام خیر خواہوں کو بتانا چاہیے کہ کیا ہوا ہے اور پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مجھے پچھلے کچھ دنوں میں بہت پیار اور تعاون ملا ہے۔ جس پر شکر گزار ہوں۔

Related Posts