الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی)نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ طویل سماعت اور ثبوتوں کے جائزے کے بعد سنایا، جو پہلے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے، جمشید دستی کی نااہلی کی دو درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔
مئی 2025 میں الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت مکمل کی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
اب اس فیصلے کے بعد جمشید دستی کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








