اکشے کمار اور ارشد وارثی کی جولی ایل ایل بی 3 کی باکس آفس پر دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

Jolly LLB 3 Box Office Day 4
ONLINE

ممبئی: اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 نے ریلیز کے چوتھے دن یعنی پیر کے روز بھی اپنی رفتار قائم رکھی اور توقعات کے برعکس ٹکٹ سیل میں کمی نہیں آئی، فلم کی کامیابی میں زبردست عوامی پذیرائی کا کردار اہم رہا ہے۔

فلم کے باکس آفس بزنس کے مطابق پیر کے دن صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک فلم کی ٹکٹ سیل 42ہزار 900 تک جا پہنچی۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ فلم نہ صرف ویک اینڈ پر بلکہ ورکنگ ڈیز میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

پیر کی صبح کے شوز میں فلم کی اوپننگ کے وقت بکنگ کی شرح 6اعشاریہ 56 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دوپہر کے شوز میں یہ بڑھ کر 12اعشاریہ9 فیصد تک پہنچ گئی۔

بھارتی اداکارہ اونیت کور کی بلیک نیٹڈ اسٹاکنگ میں دلکش تصاویر پر مداح حیران

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شرح فلم کے پہلے دن کی اوپننگ اوکیوپینسی یعنی 9 فیصد کے قریب ہی رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی مقبولیت بدستور برقرار ہے۔

فلمی ناقدین کا ماننا ہے کہ جولی ایل ایل بی سیریز کی یہ تیسری کڑی عدالت، قانون اور کامیڈی کے حسین امتزاج کے باعث ناظرین کو بے حد پسند آ رہی ہے۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی شاندار پرفارمنسز نے فلم کو مزید دلچسپ اور متاثر کن بنا دیا ہے۔

Related Posts