کینیڈا ہمیشہ سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش ملک رہا ہے جہاں بہتر مستقبل، اعلیٰ معیارِ زندگی، معیاری تعلیم، جدید صحت کی سہولیات اور محفوظ ماحول دستیاب ہے۔
حالیہ برسوں میں کینیڈا نے اپنے امیگریشن پروگرامز میں مزید وسعت دی ہے تاکہ ہنر مند افراد، طلبہ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو سیٹلمنٹ کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! بس ٹکٹ کٹوائیں اور آپ بھی بغیر ویزا ان ممالک میں پہنچ جائیں
کینیڈین حکومت کی جانب سے مختلف امیگریشن اسٹریمنز متعارف کرائی گئی ہیں جن میں ایکسپریس انٹری، پروونشل نومینی پروگرام (PNP)، اسٹوڈنٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور انویسٹمنٹ پروگرام شامل ہیں۔
ان پروگرامز کے ذریعے اہل امیدواروں کو نہ صرف مستقل رہائش (Permanent Residency) بلکہ مستقبل میں شہریت (Citizenship) حاصل کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔
کینیڈا میں روزگار کے بے شمار مواقع موجود ہیں، خصوصاً ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، انجینئرنگ، کنسٹرکشن، بزنس مینجمنٹ اور سکلڈ ٹریڈز کے شعبوں میں ہنر مند افراد کے لیے ملازمتیں تیزی سے دستیاب ہو رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبہ کے لیے کینیڈا کی یونیورسٹیاں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور پڑھائی کے دوران جز وقتی ملازمت کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔
یہ سنہری موقع اُن تمام افراد کے لیے ہے جو اپنے اور اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں۔ درست منصوبہ بندی اور مکمل رہنمائی کے ساتھ کینیڈا میں سیٹل ہونا اب کسی خواب سے کم نہیں رہا بلکہ حقیقت کے قریب ترین موقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








