جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کے دورے کی تشخیص کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت اب زیرِ نگرانی ہے اور معالجین کی ٹیم مسلسل طبی معائنہ کر رہی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر… pic.twitter.com/FTlmhBQ6zK
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 13, 2026
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عیادت کرنے والوں میں بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔
پارٹی قیادت نے کارکنان اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








