مولانا فضل الرحمان غزہ کیلئے روانہ نہیں ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے غزہ روانہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے غزہ روانہ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جس رپورٹر نے خبر درج کی، انہوں نے باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اور اپنے ساتھ خوراک اور طبی سازوسامان بھی لے گئے ہیں۔
سعودی سرزمین پر اسرائیل کی حفاظت کیلئے امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کی خبر جھوٹی نکلی
رپورٹ میں جے یو آئی کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے سفر کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں تاکہ مولانا فضل الرحمان خاموشی سے غزہ کے لوگوں تک پہنچ سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








