فخر زمان اچھی اننگز جب بھی کھیلے، پاکستان میچ جیت جاتا ہے۔بابر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان اچھی اننگز جب بھی کھیلیں، پاکستان میچ جیت جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم اور فخر زمان کا ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میری سوچ یہ تھی کہ اگر فخر زمان کریز پرموجود رہے تو 402 کا ہدف باآسانی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

ورلڈکپ2023: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

بیان میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی فخر زمان اس قسم کی اننگز کھیلے، قومی ٹیم 90فیصد وہ میچ جیت جاتی ہے۔جب عبداللہ آؤٹ ہوا تو میں نے بیٹنگ شروع کی۔ فخر زمان نے کہا کہ پچ بہت اچھی ہے، پارٹنرشپ بناتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فخر زمان نے لمبی اننگز کھیلنے کا کہا۔ بارش کا ہمارے ذہن میں نہیں تھا لیکن بادل آنے کے بعد ہم نے پلان بنایا کہ کتنے اوورز میں کتنے رنز بنائیں گے اور پھر پلان کے حساب سے کھیل جاری رکھا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ منصوبہ بندی سے قبل ہی فخر زمان نے کام شروع کردیا۔ فخر زمان نے ہنس کر کہا کہ ہر چھکے کے بعد آپ کیا کہہ رہے تھے؟ بابر اعظم نے کہا کہ میں کہہ رہا تھا کہ ٹھیک ہے، چھکا لگ گیا، زبردستی مت مارنا۔

بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان نے مجھ سے تو کہا کہ ٹھیک ہے لیکن اس نے کافی چھکے زبردستی بھی لگائے۔ پھر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے، تم جیسے چاہو، ویسے کھیلو لیکن کریز پر رہو۔ اس نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

Related Posts