شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی پر ہالی ووڈ کا چربہ ہونے کا الزام عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ پر ہالی ووڈ کی فلم  ”ڈزیرٹو“ کا چربہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم فلم کی کہانی تاحال منظرِ عام پر نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی رواں برس دسمبر کے دوران ریلیز کی جائے گی جبکہ دو ہٹ فلمز پٹھان اور جوان کے بعد ڈنکی سے بھی بالی ووڈ کنگ کے مداحوں نے ایسی ہی کامیابی کی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

طلاق کے بعد مرد ہو یا عورت دونوں کو طعنے سننے کو ملتے ہیں، فیصل قریشی

رواں ماہ کے آغاز میں ہی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز فلمسازوں نے ”ڈنکی“ کا پہلا ٹیزر جاری کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ”ڈنکی“ میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے والے افراد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ ہالی ووڈ فلم ڈزیرٹو کا چربہ ہے۔ اگر فلم کا ٹیزر دیکھا جائے تو ڈزیئرٹو سے کافی مماثلت دیکھی جاسکتی ہے تاہم فلم کے گانے اور مزاحیہ سین ڈزیرٹو سے مطابقت نہیں رکھتے۔

قبل ازیں ہالی ووڈ فلم ڈزیرٹو بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کے گروہ کے گرد گھومتی ہوئی کہانی پر بنائی گئی جسے 2015 میں ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں میکسیکن تارکینِ وطن کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک شخص بندوق سے ان کا نشانہ تان کر گولیاں چلاتا اور گروپ کے کچھ لوگوں کو قتل کردیتا ہے۔ تارکینِ وطن امریکا جانے کی بجائے اپنی جان بچانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا ”ڈنکی“ کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد یہ تاثر قائم ہوچکا ہے کہ ڈزیرٹو اور ڈنکی کی کہانی اور عکس بندی دونوں ایک جیسے ہیں، جس کی وجہ وہ سین بھی ہے جس کے دوران ایک شخص شاہ رخ خان کے ساتھیوں کو بالکل اسی انداز میں گولی مارتا ہے، جیسا کہ ڈزیرٹو میں ہوا۔

Related Posts