مذہبی تہوار کے دوران ایسا کیا ہوا کہ اداکارہ کاجول ناراض ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

کاجول ناراض
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں ہندو مت کے ایک مذہبی تہوار میں شرکت کی ہے جس میں دیگر فنکار بھی شریک تھے۔

تقریب کے دوران کچھ افراد کی جانب سے مذہبی تہوار کا احترام نہ کرنے کے باعث اداکارہ کاجول ناراض ہوگئیں اور پوجا کی عزت نہ کرنے والے افراد کو تقریب سے نکل جانے کا کہہ دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ کو غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُرگا پوجا کے موقعے پر اداکارہ کاجول نے کچھ افراد کو جوتے پہنے ہوئے دیکھا تو اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکیں۔ اداکارہ نے مائیک ہاتھ میں لے کر کہا کہ جس کسی نے جوتے پہن رکھے ہیں، وہ فوری طورپر تقریب سے نکل جائیں۔

اداکارہ کاجول نے کہا کہ پوجا کے موقعے پر عزت و احترام کا اظہار کریں، آپ کا بہت شکریہ۔ اس موقعے پر عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خیال رہے کہ ہندو مت میں دُرگا ایک دیوی کا نام ہے جسے ہندومت کے پیروکار خدا کا درجہ دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

دریں اثناء اداکار اجے دیوگن، بیٹے یگ دیوگن اور کاجول کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ماضی میں اداکارہ کاجول اور بالی ووڈ فنکار اجے دیوگن کے مابین طلاق کی افواہیں گرم رہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے مختلف مواقع پر اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ تمام تر افواہیں بے بنیاد ہیں۔

Related Posts